حضرت آیت اللہ کمیلی خراسانی (مدّ ظلّه العالی) کی اطلاع رسانی ویب سائٹ

images (11)

حضرت آیت اللہ کمیلی خراسانی (مدّ ظلّه العالی) کی اطلاع رسانی ویب سائٹ

دنیا کی محبت کا سالک پر اثر

دنیا کی محبت کا سالک پر اثر

مرحوم علامہ طہرانی فرماتے ہیں کہ “اگر مال، منصب، شہرت، تکبر، خود پسندی اور اپنے آپ سے محبت کا ذرہ برابر بھی سالک میں باقی رہے تو وہ کبھی کمال تک نہیں پہنچ سکتا۔”{1}

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ میں نفس کا غلبہ ہے یا نہیں تو آپ سماجی تعلقات میں اپنا امتحان لے سکتے ہیں۔ مثلاً آپ کی بیوی بچے گھر میں نامناسب باتیں کریں یا کوئی آپ کی غیبت کرے یا گاڑی چلاتے ہوئے کوئی مسئلہ پیش آئے یا سوشل میڈیا وغیرہ پر ایسی باتیں ہو جن سے آپ کو پسند نہ آئے۔

آپ کو دیکھنا چاہیے کہ آپ برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر آپ برداشت نہیں کر پاتے تو آپ سالک ہوتے ہوئے عام لوگوں سے کیا فرق رکھتے ہیں؟ یہ رویے اسی خود پسندی کی دلیل ہیں۔ اسی لیے علامہ رحمۃ اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سالک کے دل میں دنیا کی محبت کا ذرہ برابر بھی رہا تو وہ کمال تک نہیں پہنچ سکے گا۔

ہمیں اس بات کو آسان نہیں لینا چاہیے کیونکہ “دنیا کی محبت سب گناہوں کی جڑ ہے”؛ دنیا کی دوستی تمام غلطیوں کا آغاز ہے۔ اگر سالک کے دل میں ابھی تک دنیا والوں کے اوصاف باقی ہیں تو خطرہ ہمیشہ اسے ڈرا رہے گا۔

کبھی کبھی ہم مخالف بات برداشت نہیں کر پاتے جو کہ غلط ہے۔

ہمیں دیکھنا چاہیے کہ مخالف کیا کہہ رہا ہے؟ اس کی کیا بات ہے؟ منطق اور عقل سے جواب دینا چاہیے اور اگر وہ مان نہیں رہا تو خاموش رہنا چاہیے، یہ نہیں کہ ہم بھی اس کی طرح بُری باتیں کریں کیونکہ احمقوں کا جواب خاموشی ہے۔{3}

“اس لیے بہت دیکھا گیا ہے کہ بہت سے کامل لوگ سالہا سال ریاضت اور جدوجہد کے بعد کمال تک نہیں پہنچ سکے اور نفس کے جنگ میں شکست کھا گئے ہیں۔”

عزیز دوستو! یہ بہت خطرناک بات ہے کہ کامل لوگ بھی خطرے میں ہیں کیونکہ ایک کامل انسان سالہا سال ریاضت اور نفس سے جنگ کرنے کے بعد بھی حتمی کمال اور فنا فی الٰہ تک نہیں پہنچ سکا اور نفس کی جنگ میں شکست کھا گیا۔ تو غیر کامل لوگ کیا کریں؟ ہمیں بہت احتیاط کرنی چاہیے۔

جنگِ نفس، جو جہاد اکبر ہے، ظاہری دشمن سے جنگ کے مقابلے میں بہت باریک اور دقیق ہے۔ ظاہری جنگ کے اپنے مخصوص فوجی قوانین ہیں، لیکن جنگِ نفس مختلف ہے اور ہر لمحہ انسان کے ساتھ ہے۔ انسان کو اپنی حواس کو اچھی طرح جمع کرنا چاہیے اور اپنی مراقبہ کو بڑھانا چاہیے؛ کیونکہ ایک لمحے کی غفلت سے وہ ہار سکتا ہے۔

 

فٹ نوٹ:

  • لب اللباب در سیر و سلوک اولی الالباب
  • اصول کافى، ج 2، باب حبّ الدنیا و الحرص علیها، حدیث 8.
  • قال علی علیه السلام اَلسُّكوتُ عَلى الَاحمَقِ اَفضَلُ جَوابِه؛». عبدالواحد تمیمی آمدی، غرر الحكم و درر الكلم، ج‏1، ص303،حدیث1160.

 

کتاب چلچراغ سیلوک سے ماخوذ ہے

شرح « لب اللباب در سیر و سلوک اولی الالباب»،

پہلا حصہ:(معرفتی اجمالی دربارۀ سلوک )

 

تصنیف حضرت آیت الله کمیلی خراسانی

فہرست کا خانہ